مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکیوں کے لیے کووڈ 19 سے بچاؤ کے ماسک بنانے والی کمپنی کے 1000 ملازمیں کورونا وائرس کے شکار ہوچکے ہیں۔
یہ کمپنی اگست تک وائرس سے بچاؤ کے مؤثر ماسک بنارہی تھی لیکن اچانک یہاں وائرس کا گویا دھماکہ ہوا ہے اور اب تک 1020 ملازمین کورونا وائرس کے شکار ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ فیکٹری میں کل مزدورں کی تعداد 1700 ہے۔
برانڈکس نامی فیکٹری میں اچانک کرونا کے شکار ہونے والے ان مزدوروں میں کووڈ 19 کی بظاہر کوئی علامات نہیں لیکن ان کے ٹٰیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس لحاظ سے پورے سری لنکا میں کسی ایک مقام پر متاثر ہونے والوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس کے ساتھ ہی سری لنکا میں کورونا کے کیسوں کی تعداد 4500 سے تجاوز کرچکی ہے۔
برانڈکس کولمبو شہر کے قریب واقع ہے۔ اس کی شہرت بین الاقوامی طور پر بھی ثابت ہوچکی ہے جو ماحول اور صحت کا بہت خیال رکھتی ہے۔ لیکن اب اتنی بڑی تعداد میں کورونا کے مریضوں کے بعد اس کمپنی کی ساکھ کو بہت دھچکا لگا ہے۔ کمپنی کے مطابق مزدوروں کی اکثریت میں کورونا کی ظاہری علامات نہیں دیکھی گئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ